سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلئیر نے پاکستان آنے اور یہاں آکر کھیلنے کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلئیر نے پاکستان آنے اور یہاں آکر کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انکی جانب سے یہ اعلان پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کیا ہے ، لاہور قلندر انتظامیہ کے اعلان کے مطابق سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلئیرز 12 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ایکشن میں نظر آنے کے لئے راضی ہو گئے ہیں، انہوں نے پاکستان آکر میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کے لاہور میں منعقدہ دو میچز کھیلیں گے، لاہور قلندرز کا 9 مارچ کو اسلام آبا د یونائیٹڈ اور 10 مارچ کو ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے پلے آف میچز اور فائنل بھی پاکستان میں ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے نے اے بی ڈی ویلیئرز کے پاکستان آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے لاہور کے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔