سابق ٹیسٹ کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا، میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، مستقبل میں کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہ سابق کپتان راشد لطیف پی ایس ایل کی فرنچائز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وابستہ تھے۔