ساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپیئن شپ ،پاکستان بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے :ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر خانزادہ 

ٹنڈوالہار( سپورٹس ورلڈ نیوز )ساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپیئن شپ راشدمیموریل ویلفیئر آرگنائزیشن ،سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن /حیدرآباد ٹنڈوالہیار اسکوائش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریحانہ نذیر اسکوائش کمپیلیکس راشدآباد میں 13سے 17جنوری تک کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں 3لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر خانزادہ کے مطابق چیمپین شپ ہر سال شاندار انداز میں منعقد کی جاتی ہے ،چیمپن شپ میں پاکستان بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے ،بوائز میں سندھ سے 24،پنجاب سے 23،کے پی کے سے35،بلوچستان سے 01،پی اے ایفسے16،ایس این جی پی ایل سے 01، گرلز میں سندھ سے 15،پنجاب سے 4،کے پی کے سے11،ایس این جی پی ایل سے 3،پی آئی اے سے 01کھلاڑی حصہ لے رہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو راشدآباد میں رہنے کی سہولیات فراہم کی گیءں ہیں جس کے لئے ہم راشدآباد انتظامیہ کے مشکور ہیں اانھوں نے بتایا چیمپین شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین اقبال صمد، وائس چیرمین مسز خورشید ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر جمیل خانزادہ، ٹورنامنٹ سیکریٹری اعجاز شیخ ،ٹورنامنٹ کوآرڈینٹر شفیق احمد،ٹورنامنٹ ریفری محمد نسیم اور میڈیا کوآرڈینٹر عامر کفایت ہوں گے۔