ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ کا آغاز ہو گیاہے۔3روزہ ایونٹ میں300ایمیچورز گالفرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائینگے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ 10سے 12نومبر لاہور گیریڑن گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلی جارہی ہے۔ جس میں ملک کے ممتازکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کموڈورڈاکٹر ایس ایم شہزاد (ستارہ امتیاز ملٹری) اسٹیشن کمانڈر (نیوی)لاہوراس ایونٹ کے آرگنائزر ہیں۔ چیمپین شپ میں ایمیچیور، سینیرز، لیڈیز اور جونئیرز کے مقابلے ہو رہے ہیں۔ پاکستان نیوی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اور ان تمام کھیلوں میں گالف کو خصوصی توجہ اور نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ 2011 سے مسلسل لاہور شہر میں گالف کی منعقدہ چیمپین شپ اس امر کی واضح دلیل ہے۔پاکستان نیوی ایک بار پھر چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ کی میزبانی کر رہی ہیاورساتویں مرتبہ گالف چیمپین شپ کا انعقاد کروا رہی ہے۔ تاکہ ملک بھر کے گالف کے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو اور وہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے تیار ہو سکیں۔ جیسا کہ بہت سے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ہے۔ اور اس کی مثال پچھلے سال کے فاتح غضنفر محمود ہیں۔
تین روز کے کھیل میں آج پہلے دن میں ٹاپ لیڈ ر سلمان جہانگیر جمخانہ لاہورسے 71گراس اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر، زوہیب آصف ڈی ایچ اے گالف کلب 73 گراس کے ساتھ دوسرے نمبر پراور محمد رحمان رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب 74 گراس اسکور کے تیسرے نمبر پر موجود رہے۔ اِن کے علاوہ ملکی سطح پر نامور کھلاڑیوں میں محمد انصاف ملتان گالف کنٹری کلب، محمد اشفاق ایبٹ آباد گالف کلب ،سلمان اختر جمخانہ گالف
کلب،آکاش بشیر گیریڑن گالف کلب ، رابن باغ جمخانہ لاہور بھی حصہ لے رہے ہیں۔
لاہور میں ہونے والی سی این ایس ایمیچور گالف چیمپین شپ میں ملک بھر سے تقریباً300کے قریب گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز150سے زیادہ کھلاڑیوں کے مقابلے ہوئے.سلمان جہانگیر18 ہولز میں اپنے شاندار کھیل کی بدولت حریف کھلاڑیوں پر برتری حاصل کیے
ہوئے ہیں۔
پہلے دن کے کھیل میں 18ہولز نیٹ اسکور میں محمد اشفاق ایبٹ آباد گالف کلب 70 نیٹ اسکور کے ساتھ پہلیاورمحمد انصاف ملتان گالف کلب71نیٹ اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سینیرز میں پہلے روز9 ہولز کا کھیل ہوا جس میں لیفٹینٹ کرنل وقار احمد گریڑن گالف کلب 38گراس اسکور کے ساتھ اورجاوید اے خان جمخانہ کلب38گراس اسکورکے ساتھ نمایاں رہے۔سینیرز کیٹیگری 9ہولز کا گیم کل 11نومبر کو ،دوسرے روز ہوگا۔ خواتین اور جونئیرزکیٹیگری کا میچ بھی کل 11 نومبرکو ہوگا۔