ساحر ایسوسی ایٹس نے ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ میں پنجاب لائینز کو72رنز سے شکست دے دی

ؒ
کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) ساحر ایسوسی ایٹس نے ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ میں پنجاب لائینز کو72رنز سے شکست دے دی ۔ محمد علی شاہ سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کی خاص بات ساحر ایسوسی ایٹس کے اوپنر زوہیب امانت کی شاندار بلے بازی اور کپتان عمران علی کی عمدہ باؤلنگ تھی ۔پنجاب لائینز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ساحر ایسوسی ایٹس نے مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے ۔زوہیب امانت نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 69،اویس ڈوگرنے 38،ندیم خان نے 16رنز بنائے ،پنجاب لائینز کی طرف سے ضیا آفریدی اور سلطان علی نے دو دو جبکہ فرحان علی ،محمد حسین اور نہال امتیاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں پنجاب لائینز کی ٹیم 113رنزبناکر آؤٹ ہو گئی ۔سلطان علی 23ناٹ آؤٹ اور حافظ امین 15رنز بناکر نمایاں رہے ۔ساحر ایسوسی ایٹس کی طرف سے عمران علی نے 15رنز کے عوض تین ،ندیم خان اور شاہد علی نے دو دو جبکہ علی رضا،محسن رشید اور علی اصغر نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ۔