سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے پہلے آفیشل میگزین کی رونمائی کی تقریب کوالالمپور میں منعقد کی گئی

کوالالمپور( سپورٹس ورلڈ نیوز) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو لوبینگ چونے کہا ہے کہ سافٹ بال ایشیاء کی خواہش ہے کہ سائوتھ ویسٹ ایشیاء سے تعلق رکھنے والی ٹیموں پاکستان، بھارت،نیپال،ایران اور عراق کے مابین سافٹ بال کی تواتر کے ساتھ چیمپئین شپ منعقد کرائی جائے مگر پاکستان اور بھارت کے مابین ویزوں کے اجراء پرمسائل کے باعث ہمیں اس سلسلے میں مشکلات درپیش ہیں اس ضمن میں نیوٹرل وینیو کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے خطے میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے ان ممالک کے مابین ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ کھلاڑیوں کو اپنے ہم عصر ٹیموں کے ساتھ کھیل کر انٹرنیشنل لیول پر ہونے والی چیمپئین شپ کی تیاری کے بھرپور مواقع حاصل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوالالمپور کے مقامی ہوٹل میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے پہلے آفیشل میگزین کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سافٹ بال ایشیاء کے چیئرمین پین یی چون وائس پریذیڈنٹس جین ہنری ، کم یونگ ، فونگ سونگ، سیکریٹری جنرل سیلی لم ۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، جاپان سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ہیرومی ٹوکوڈا ور مختلف ایشیائی ممالک کی سافٹ بال فیڈریشنز کے عہدیداران بھی موجود تھے داتو لوبینگ چو نے کہا کہ پاکستان کے پہلے سافٹ بال میگزین کے اجراء پر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے دنیائے سافٹ بال کواپنی کارکردگی سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ویب سائٹ کے بعد پاکستان کیجانب سے یہ دوسری بہترین کاوش ہے جس میں پاکستان میں ہونی والی چیمپئین شپس،سافٹ بال لیگ، ٹورنامنٹس ،فیسٹیول اور کوچنگ اینڈ ٹریننگ کورسز کے بارے میں رپورٹس اور تصاویرکے ذریعے مکمل معلومات فراہم کی گئیں ہیں جو یہ بات ثابت کرتی ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کو بھرپورپذیرائی ملی ہے اور سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کیجانب سے گراس روٹ لیول پر سافٹ بال کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے اس کھیل کو اسکول،کالجز اور ڈسڑکٹ کی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے جس سے نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آرہے ہیں اس اقدام کو سافٹ بال ایشیاء نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور فیڈریشن کے صدر حیدر خان لہڑی اور سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے اس موقع پر تقریب کے شرکاء کو پاکستان سافٹ بال کیجانب سے میگزین پیش کئے گئے۔