سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ڈراز کا اعلان فیڈرر سلوانین کھلاڑی بدینی کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریں گے

میلبورن ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، راجر فیڈرر سلوانین کھلاری الجاز بدینی کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریں گے، سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ سے ٹاکرے کا امکان ہو گا، ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا، 2008ء کی چیمپئن ماریا شرا پووا پہلے راؤنڈ میچ میں جرمنی کی ماریا کے مدمقابل ہوں گی۔میگا ایونٹ کا ا آغاز 15 جنوری سے ہو گا، فیڈرر مینز سنگلز میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہیں۔ جمعرات کو آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیکنڈ سیڈ فیڈرر سلوانین کھلاڑی الجاز بدینی کے خلاف مہم کا ا آغازکریں گے، عالمی نمبر ایک ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا، سابق عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور سیمی فائنل میں ان کا فیڈرر سے سامنا ہو سکتا ہے، دوسری جانب ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ کو ابتدائی راؤنڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی آئیوکا چیلنج درپیش ہو گا، روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا عالمی نمبر 46 جرمنی کی ماریا کے خلاف مہم شروع کریں گی، سیکنڈ سیڈ گربین مگروزا ابتدائی راؤنڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی جسیکا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ماہیلا بوزرنیسکو کے مدمقابل ہوں گی۔