سرسید کرکٹ کلب محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل پہنچ گئی۔ بندھانی اسپورٹس کو شکست کا سامنا، حافظ امین مین آف دی میچ قرار

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی سی اے زون دو کے زیر اھتمام منعقدہ محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں سرسید کرکٹ کلب نے بندھانی اسپورٹس کو 171 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گۓ تیسرے کوارٹر فائنل میں سرسید کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ھوۓ مقررہ 35 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور کۓ حافظ امین شاندار سینچری 100 رنز اسکور کۓ جبکہ سعید حسن نے 81 رنز ، صہیب غوری نے 59 رنز اور ولید الیاس نے 48 رنز اسکور کۓ محمد کاشف، علی اکبر، انس عظیم اور محمد کامران نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جواب میں بندھانی اسپورٹس مقررہ 35 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی محمد کاشف نے ناقابل شکست 52 رنز جبکہ رضوان اختر نے 44 رنز اور خرم ملک نے 28 رنز اسکور کۓ سرسید کرکٹ کلب کے بلال خان اور طلحہ الطاف نے بالترتیب 23 اور 31 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ریحان صدیقی سیکریٹری کے سی سی اے دو نے حافظ امین کو مین آف دی میچ قرار دیا ایمپائرنگ کے فرائض اختر قریشی اور محمد یونس نے سرانجام دۓ جبکہ تیمور عالم آفیشل اسکورر تھے۔