سرگودھا،25 دسمبر قائداعظم ڈے کے موقع پر قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹننگ چیمپئین شپ کاانعقادہو گا

سرگودہا (سپورٹس ورلڈ نیوز) سرگودھا پریس کلب کے زیراہتمام25 دسمبر قائداعظم ڈے کے موقع پر قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹننگ چیمپئین شپ کاانعقادہو گاجس میں پاکستان بھرسے بین الاقوامی شہرت یافتہ ویٹ لفٹرپورے جوش وجنون سے اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔سرگودھا پریس کلب کے زیراہتمام 25دسمبر کوبھرپورانداز میں منانے کے لئے قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹننگ چیمپئین شپ کاانعقادکیاجائیگا۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں سمیت ملک بھر سے صفحہ اول کے ویٹ لفٹرز اس چیمپئین شپ میں حصہ لیں گے۔ چیمپئین شپ میں پاکستان گرین اورپاکستان وائٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپئین شپ قائد ڈے بروز سوموارصبح نوبجے شروع ہوگی۔