سرینا ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس ، پہلا مرحلہ کوئٹہ کے عبدالرزاق نے جیت لیا ۔ھنزلہ کوئٹہ کا دوسرا اور نجیب اللہ کا تیسرا نمبر

نگر( صوفی ہارون سے۔سپورٹس ورلد نیوز) پہلی ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس کا آغاز آج جمعہ کے روز گلگت سے ہوگیا۔ریس کاافتتاح چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے سٹی پارک گلگت سے کیا ۔تین مرحلوں میں 258کلو میٹر طویل اس ریس کے پہلے مرحلے میں جو 66کلو میٹر طویل تھا طے کر کے سائیکلیسٹ نگر (راکا پوشی ویو پوائینٹ) پہنچے جہاں ثروت مجید جی ایم نارتھ سرینا ہو ٹل اور ڈپٹی کمشنرنے انکا استقبال کیا۔ پہلے مرحلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جونئیر اتھلیٹس نے سینئر اور تجربہ کا ر سائیکلیسٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کو ئٹہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ عبدلرزاق کوئٹہ نے مطلوبہ فاصلہ 2:06:25 کے وقت کے ساتھ طے کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور قوائد و ضوابط کے تحت دوسرے مرحلے کے لئے وائیٹ جرسی کے حق دار قرار پائے ۔ 18سالہ سائیکلسٹ ھنزلہ نے مطلوبہ فاصلہ 2:7:35 کے وقت کے ساتھ طے کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی اور قوائد و ضوابط کے تحت دوسرے مرحلے کے لئے بلیو جرسی کے حق دار قرار پائے۔ ھنزلہ اس وقت نیشنل جو نئیر چیمپین ہیں۔ پہلی ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل ٹورڈ ی سائیکل ریس کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے حاصل کی انہوں نے مطلوبہ فاصلہ2:11:11میں طے کرتے ہوئے حاصل کی۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکر ٹری بابر حیات تارڑ نے ریس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کہ اس ریس کے شرکاء اس ایونٹ کے دران سائیکلینگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خوبصورت ترین خطہ کودیکھ کر اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونگے اور ملک بھر میں گلگت بلتستان کے سفیر بن کر اس خطہ میں ٹورزم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے ککہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا تمام ترکریڈٹ سیکر ٹری سپورٹس وقار علی خان ۔چیف کمشنر محمد عثمان۔پاکستان سائیککلینگ فیڈریشن کے سیکر ٹری سید اظہر علی شاہ سمیت پی سی ایف کے عہدیداروں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بہت کام کیا جسپر یہ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں

انہوں نے اس موقع پر ایونٹ کے ٹائیٹل اسپانسر سرینا ہوٹل گلگت اور اس کی جی ایم ثروت مجید کو بھی اس ایونٹ میں بھرپور سپورٹ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں انہوں نے قومی پرچم لہرا کے سرینا ٹور دی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل روڈ ریس کا افتتاح کیا۔ایونٹ کا دوسرا مر حلہ کل ۔نگر (راکا پوشی پوائینٹ )سے شروع ہو کر سست کے مقام تک جائے گا۔