سرینا ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ٹائم ریس ، کوئٹہ کے عبدالرزاق نے دنیا کی بلند ترین سائیکل ریس جیت لی، ھنز لہ کا دوسرا اور واپڈا کے نجیب اللہ کا تیسرا نمبر

ہنجراب ۔ گلگت بلتستان(صوفی ہارون سے ۔سپورٹس ورلڈ نیوز) دنیا کے بلند رترین مقام پر ہونے والی سرینا ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ٹائم ریس کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ عبدالرزاق نے 8:55:31 کے وقت کے ساتھ پہلی سرینا ٹورڈی خنجراب کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔کوئٹہ ہی کے ایک اور کم عمر سائیکلسٹ ھنزلہ کی عمر 18سال ہے نے اس ریس میں مطلوبہ فاصلہ 8:59:62 کے وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ واپڈا کے نجیب اللہ یہ فاصلہ 8:60:67 کے وقت کے ساتھ طے کر کے تیسرے نمبر پررہے۔ تیسرے مرحلے کا آغاز آج صبح ساڑھے سات بجے سُست کے مقام سے ہوا اس مرحلے کا افتتاح ڈی سی سُست کیپٹن (ر) سید علی اصغر اور سیکر ٹری پی سی ایف سیداظہر علی شاہ نے کیا۔

تیسرا مرحلہ میں جو کہ سست کے مقام سے شروع ہو کر ہنجراب(پاک چائینہ بارڈر ) پر اپنے اختتام کو پہنچا ۔ جس میں پاکستان واپڈا کے سائیکلسٹ نجیب اللہ نے ریس کے آخری مرحلہ میں جو کہ84 کلو میٹر پر محیط تھا میں 3:18:57 کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی انہوں نے ریس کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی تھی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالزاق نے آج کی ریس میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی انہوں نے مطلوبہ فاصلہ3:18:30 کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ریس کے پہلے مرحلے میں انہوں نے پہلی پوزیشن اور دوسرے مر حلے میں چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی ۔ آج کے تیسرے اور آخری مرحلے میں کوئٹہ ہی کے ھنزلہ تیسرے نمبر پر ہے انہوں نے یہ فاصلہ3:19:11منٹ میں طے کیا ایونٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھی دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں سائیکلیسٹوں کے اختتامی مرحلے تک پہنچنے پر سیکرٹری سپورٹس ایند کلچر وقار احمد خان۔چیف کمشنر گلگت محمد عثمان اور جی ایم سرینا ہوٹل نارتھ سرینا ثروت خفیظ نے اور سیکرٹری پی سی ایف سید اظہر علی شاہ خوش آمدید کہا ۔ایونٹ کے کا خاتمہ کے بعدسائیکلسٹ اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے سائیکلسٹ خنجراب سے واپس کریم آباد آ گے جہاں ایونٹ کی اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی اور ایونٹ کے شرکاء کو الوداعی ڈنر دیا جائے گا۔