سرینا ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس دوسرا مرحلہ،پاکستان آرمی کے عبداللہ نے پہلی۔بلوچستان کے ھنزلہ نے دوسری اور نجیب اللہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی

سُست۔ گلگت بلتستان(سپورٹس ورلڈ نیوز) دنیا کے بلند رترین مقام پر ہونے والی سرینا ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں جو کہ نگر راکا پوشی پوائینٹ سے شروع ہو کرسست کے مقام پر اپنے اختتام کو پہنچا ۔ جس میں پاکستان آرمی کے سائیکلسٹ عبداللہ نے3:30:06 کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ھنزلہ جنہوں نے ریس کے پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہنے والے ھنزلہ نے آج بھی دوسرے نمبر پررہے انہوں نے 3:30:16کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔دوسرے مرحلے میں تیسری پوزیشن پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے اپنے نام کی وہ گذشتہ روز بھی کھیل کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہے تھے نے آج تیسری پوزیشن کے لئے مطلوبہ فاصلہ 3:30:26 کے وقت کے ساتھ طے کیا۔ چوتھی پوزیشن عبد الرزاق بلوچستان نے اپنے نام کی ، انہوں نے مطلوبہ فاصلہ3:30:36کے وقت کے ساتھ طے کیا ،عبد الرزاق ریس کے پہلے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔دوسرے مرحلے میں ارسلان(آرمی) 3:30:37 کے وقت کے ساتھ اور عزت اللہ( واپڈا)3:30:39 کے وقت کے ساتھ نے بلترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں سائیکلیسٹوں کے اختتامی مرحلے تک پہنچنے پر سیکرٹری سپورٹس ایند کلچر وقار احمد خان۔چیف کمشنر گلگت محمد عثمان اور جی ایم سرینا ہوٹل نارتھ سرینا ثروت خفیظ نے کیا۔

آج ہونے والادوسرا مرحلہ110کلو میٹر طویل تھاجس کے دوران دو کھلاڑی انجرڈ ہوئے اور 48 کھلاڑیوں نے فنش لائن عبور کی۔ اور کئی کھلاڑی اس سخت ترین مرحلہ کو مکمل نہیں کرسکے اور ریٹائرد ہوگئے سائیل ریس کے شرکاء آج رات سُست میں قیام کریں گے۔ریس کا تیسرا اور آخری مرحلہ سست سے شروع ہوگا اور خنجراب پر پہنچ کر اپنے اختتام کو پہنچے گا اس مرحلے میں سائیکلسٹ 84کلو میٹر کا مرحلہ طے کریں گے جس کے بعد 13مئی کی شام کو سائیکلسٹ خنجراب سے واپس کریم آباد آئیں گے جہاں ایونٹ کی اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی اور ایونٹ کے شرکاء کو الوداعی ڈنر دیا جائے گا۔نگر سے سُست تک تمام راستوں میں گلگت بلتستان کے شہریوں بلحصوص سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے سٹرکوں پر کھڑے ہو کر ملک بھر سے آئے ہوئے سائیکلیسٹوں کو خوش آمدید کہا ۔اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاککستان زندہ باد ککے نعروں سے انکا استقبال کیا۔