سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہو گا

کیپ ٹاؤن (سپورٹس ورلڈ نیوز)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ  جمعہ سے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق میزبان سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئی لینڈرز نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 278 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقن کھلاڑیوں کی پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن اور بدترین رہی ،جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی