سری لنکا کی ٹیم نے تیرہویں ویسٹ ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار کے اسکور سے شکست دے ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) سری لنکا کی ٹیم نے تیرہویں ویسٹ ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار اسکور سے شکست دے ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ، فائنل مقابلے میں سری لنکا کی ٹیم نے میچ کی دوسری اننگز سے ہی پاکستان کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو اسکور سے برتری حاصل کرلی جسکے نتیجہ میں قومی ٹیم انڈر پریشر آگئی اور آخر تک سنبھلے میں ناکام رہی۔فائنل میچ کے موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن مہمان خصوصی تھے ،ان کے ہمراہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئر مین شوکت جاوید ،صدر سید خاور شاہ،ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرہ ،ڈپٹی ڈی جی آغا امجد اللہ کے علاوہ بیس بال کے آفیشلز اور شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔، قبل ازیں ویسٹ ایشین بیس بال چیمئین شپ کے آخری روز کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں کھیلی گئی تمام نو اننگز میں ایران کی ٹیم نے نیپال کی ٹیم کو چھ کے مقابلے میں دس اسکور سے ہرا کر براونز میڈل جیت لیا۔ایران کی ٹیم کی جانب علی گودریگی نے ایک۔ نیما نے دو ۔ امان نے دو۔ مجید نے ایک ۔ مجتبی نے ایک۔ یاسین نے ایک داود نے دو اسکور بنائے جبکہ نیپال کی جانب سے اچتی کارکی ، سکرم تھاپا ،دنیش سنگھ،میلان تھاپا مانکمار اورع بندو کوئرالا نے ایک ایکا سکور بنائے۔آخر میں مہمان خصوصی سید عارف حسن نے ایونٹ کی فاتح سری لنکا کی فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی دی۔

Fallow  us  on  facebook    https://web.facebook.com/sportsworldpk1