سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قتل کی افواہوں کے بعد پہلی مرتبہ لوگوں کے درمیان آگئے جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں

ماسکو (سپورٹس ورلڈ نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قتل کی افواہوں کے بعد پہلی مرتبہ لوگوں کے درمیان آگئے جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں ۔ تفصیل کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018کا میگا ایونٹ شروع ہو گیا ہے ، افتتاحی میچ میں روس اور سعودی عرب مد مقابل ہیں ۔یہ میچ دیکھنے کے لیے سعودی عرب سے ولی عہد محمد بن سلمان بھی روس آئے ہوئے ہیں اور وہ اس وقت روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ میچ دیکھ رہے ہیں ۔

میچ سے قبل سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔میڈ یا کے سامنے آنے کے بعدمحمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں ۔