سلو اوور ریٹ، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے معطلی کا سامنا

ویلنگٹن(سپورٹس ورلڈ نیوز) ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کو ابتدائی میچ میں ٹیم کے سلو اوور ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے معطل کردیا،یہ بات عالمی کرکٹ کونسل نے بدھ کو بتائی۔اس نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز کا ویلنگٹن ٹیسٹ میں ہدف سے تین اوور کم کرانے کے بعد کیا گیا ہے،اس میچ میں انہیں ایک اننگ اور67رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے علاوہ جو کہ ہفتے کو ہملٹن میں شروع ہورہا ہے،ہولڈر پر میچ فیس کا 60فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ان کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں میں ہر ایک پر میچ کا 30فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ گزشتہ 12ماہ میں ہولڈر کا سلوو اوور ریٹ کا دوسرا جرم ہے،جس کی وجہ سے وہ خودکار طریقے سے معطل ہوگئے۔