سلینڈردھماکہ کی خوف سےفرنٹیئر کالج میں جاری مقابلوں میں شریک خواتین کھلاڑیوں میں خوف وہراس

پشاور(سپورٹس ورلڈنیوز)فرنٹیئر کالج برائے طالبات میںسلینڈر پھٹنے کے باعث طالبات میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا ۔کالج کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے انٹر زونل گرلزکالجزکے سلسلے میں والی بال، نیٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے مختلف مقامات پر کھیلے جارہے تھے کہ کالج کے احاطے میں واقع طالبات کے ہاسٹل کے قریب کوارٹر میں سلینڈر پھٹ گیاجسکے باعث دو بچے زخمی ہوگئے ،جنہیں ریسکیوٹیم نے فوری طبی امدادکیلئے قریبی ہسپتال لیڈی ریڈنگ پہنچادیئے گئے ،واقع کی خبر سنتے ہی کالج کے گرائونڈ میںجاری انٹر زونل گرلز کالجز میں مردان اور پشاور کی ٹیموںکے مابین نیٹ بال ایونٹ کیساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس اور والی بال کے بھی مقابلوں میں طالبات شریک طالبات میں شدید خوف وہراس پھیل گیااور کھلاڑی وطالبات اور پوری سٹاف گھاگ کر گیٹ کے قریب پہنچ کر جمع ہوگئے ۔