سندھ اتھلیٹکس کی قومی جونئیر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ کے میڈل ونر کو انعامات ، ایسے اقدامات کھیل کے فروغ کے لئے ضروری،سندھ اتھلیٹکس کا عمل قابل تعریف ہے : جنرل ساہی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م کراچی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے جونئیر ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں پرائز منی دینے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے نومبر میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والی قومی جونئیر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں سندھ کے لئے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ کھلاڑیوں کی یہ حوصلہ افزائی سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے عمل میں لائی گئی جس سے یقیناًسندھ بھر بشمول کراچی میں اتھلیٹکس سے منسلک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل (ر) اکرم ساہی نے سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے اس عمل کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے اور امید ظاہر کی ہے دیگر ادارے اورصوبائی ایسوسی ایشنز بھی سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے اس عمل کی تلقید کریں اور اور اپنے اپنے اداروں اور صوبوں کے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گیں۔ انکا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے ان میں جیت کے لئے مذید جدوجہد کا جزبہ پروان چڑھتا ہے ۔