سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ایونٹ کا ٹائٹل پاک پی ڈبلیو ڈی کے نام ,فائنل مقابلے میں رضوان انڈسٹریز کو 2-0 سے شکست کا سامنا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام صوبے کے دیگر اضلاع اور کراچی میں جاری سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول میں جہاں دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری ہے وہیں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر شوٹنگ بال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ایونٹ کا ٹائٹل ملک کی معروف شوٹنگ بال ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی نے اپنے نام کرلیا، ایونٹ کا فائنل مقابلا پاک پی ڈبلیو ڈی اور رضوان انڈسٹریز شوٹنگ بال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو پاک پی ڈبلیو ڈی نے 2-0 کے اسکور سے جیت لیا ، میچ کا اسکور 16-06 اور 16-10 رہا فائنل میچ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان اعجاز احمد نے 21 پوائنٹ اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکے رنر ٹیم کے رضوان احمد نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کلچرل ونگ کے صدر صفدر حسین سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صفدر حسین نے کہاکہ پیپلز پارٹی علاقائی تعمیر و ترقی کے ذریعے جہاں عوام کو معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے وہیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے انہوں نے امن اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء صفدر حسین نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کے لئے اپنی جانب سے سرچ لائٹس اور گراؤنڈ کے اطراف درپیش سیوریج مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھوں گا اس موقع پر سفیر امن پاکستان اور فیسٹیول کے چیف آرگنائزر اورنگزیب سلطان نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اپنی افواج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے جدو جہد سے آگاہ اور ا سے کامیاب بنا نے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنا ہے اس موقع پرپیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے وائس چیئر مین سید واصف علی خان ،سعید عالم ،محمد ندیم شوٹنگ بال کے سابق قومی کھلاڑی قمرالسلام پیارے، نصیرالدین، عبدالرشید، محمد الطاف، جاوید احمد، ادریس بلوچ، ہارون قریشی، فاروق احمد اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔