سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول : ٹیلی کام فاؤنڈیشن پبلک اسکول میں فٹ بال ،کرکٹ اور بیڈ منٹن مقابلوں کا انعقاد 

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ بھر میں جاری “سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول”کے تحت ٹیلی کام فاؤنڈیشن اسکول وائر لیس گیٹ پر کھیلوں کے متعدد مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں فٹ بال میچ ،کرکٹ میچ اور بیڈ منٹن کے مقابلے منعقد ہوئے ۔جس میں اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا ۔تقریب کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول کے آرگنائزر سفیر امن پاکستان ورنگزیب سلطان نے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد سے طالب علموں کی ذہنی نشونما پروان چڑھائی جاسکتی ہے اس موقع پر تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہ فیصل شمیم قاضی ،عثمانی ایسوسی ایٹس کے محمود عثمانی ،معروف سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء صفدر حسین ،محمد ندیم ،سعید عالم ،اور دیگر موجود تھے مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک میں امن اور دہشت گردی سے نجات کے لئے ہماری افواج کا کردار قابل تحسین ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ہمیں خوشحال معاشرہ فراہم کرنے کے لئے ہمارے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر یہ ثابت کردیا کہ ہم نہ صرف دہشت گردی کے خلاف ہیں بلکہ اگر ضرورت پڑی تو ملک و قوم کے لئے اپنی جان بھی وطن پر قربان کردینگے مقررین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد پر پیس ایمبیسڈر اور سفیر امن اورنگزیب سلطان کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے بھر پور تعاؤن کا یقینی دلا یا اس موقع پر شرکاء تقریب نے اپنی افواج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن رد الفساد میں مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ ملک میں بسنے والا ہر فرد آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے ۔تقریب کے اختتام پر فٹ بال ،کرکٹ اور بیڈ منٹن میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات ،میڈلز اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔