سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز,اندرون سندھ اور کراچی میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور شہداء پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے” سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول”کا ملک اسد سکندر اسپورٹس کمپلیکس کوٹری جامشورو میں شاندار آغاز ہوگیا ۔فیسٹیول کے دوران کھیلوں کے متعددمقابلوں کا انعقاد اندرون سندھ اور کراچی میں ہوگا جس میں کرکٹ ،شوٹنگ بال ،فٹ بال ،ایتھلیٹ،مارشل آرٹس اور کراٹے کے مقابلے شامل ہیں ۔”سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول”کا افتتاح کوٹری جام شورو ملک اسد سکندر اسپورٹس کمپلیکس پر ایس ایس پی حیدر آباد پیر محمد شاہ نے اے ایس پی جامشورو سُھائی عزیز تالپور کے ہمراہ کیا اس موقع پر رینجرز اور پولیس کے افسران کے علاوہ فیسٹیول کے چیف آرگنائزر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان ،عبدالحمید راجپوت ،سعید عالم ،ڈاکٹر محمد زادہ ،الطاف شاہ شیرازی ،بشیر بھٹی ،نسیم میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے کہاکہ نوجوان کھیلوں کے ذریعے اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں کھیلوں کے ذریعے قیام امن اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ھوالے سے سفیر امن پاکستان ورنگزیب سلطان کی کاوشوں کی تعریف کی اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر ارنگزیب سلطان نے کہاکہ “سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول “کے انعقاد کا مقصد قیام امن کو فروغ اور اتحا و بھائی چارگی کے قیام کے ساتھ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف نبرد ازمااپنی بہادر افواج سے اظہار یکجہتی اور وطن کی دفاع پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر شہداء پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔فیسٹیول کے افتتاحی روز کرکٹ میچ کے دو مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ (عثمان ایسوسی ایٹ ) کی کرکٹ ٹیم نے جامشورو ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کو 7وکٹوں سیشکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں ٹنڈو الہ یار کی کرکٹ ٹیم نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کو 13رنز سے ہرا دیا ۔افتتاح کے موقع پر مارش آرٹس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس میں کراچی اور اندرون سندھ کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے حصہ لیااس موقع پر ملک اسد سکندر اسپورٹس کمپلیکس پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے ۔