سندھ تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے سیکریٹری کامران قمر قریشی کی قیادت میں 60 رکنی ٹیم کورین ایمسیڈر چیمپین شپ کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئی

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) 12ویں کورین ایمسیڈر چیمپین شپ میں شرکت کیلئے سندھ تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے سیکریٹری کامران قمر
قریشی کی قیادت میں 60 سے زائد رکنی  ٹیم اسلام آباد روانہ ہوگئی.تفصیلات کے مطانق 12ویں کورین ایمسیڈر چیمپین شپ میں شرکت کیلئے سندھ تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے سیکریٹری کامران قمر قریشی کی قیادت میں 60 سے زائد رکنی آفیشلز و کھلاڑیوں کا وفد اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے.اس سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے سندھ تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کیمپ جاری تھا .مزکورہ وفد میں سندھ تائیکوانڈو ایسو سی اہشن کے سیکریٹری کامران قمر قریشی کے علاوہ ٹیکنیکل آفیشلز خلدون راجہ,خرم رشید, اسد خان ,محمد علی, منیجر محمد وقاص شیخ,کوچ فراز عثمان,صدیق ,افشاں ,عبدالرزاق ,عابد, سمیت دیگر آفیشلز شامل ہیں.اس موقع پر سیکریٹری سندھ تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کامران قمر قریشی نے کہا ہے انشاء اللہ ہم بہترین پرفارمنس کے ساتھ مزکورہ ایونٹ میں حصہ لیں گے اس حوالے سے ہمارے پلیئرز مکمل تیاری جے ساتھ جارہے ہیں.