سندھ جو ڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا چناؤ  میجر(ر) محمود ریاض لغاری صدر ،احمد جمال الرحمن چیئر مین منتخب 

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس میں نو منتخب عہدیداروں کا چناؤ عمل لایا گیا اجلاس میں سندھ کے 6ڈویژن کے ایگزیگٹیو ممبران کے علاوہ نو منتخب عہدیداروں کے انتخاب کی نگرانی کے لئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جانب سے مسعود احمد اور صوبائی وزیر کھیل کے پبلک ریلیشن آفیسر سلیم عارف بھی موجود تھے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر میجر(ر) محمود ریاض لغاری کو صدر ،احمد جمال الرحمن کو چیئر مین منتخب کیا گیا جبکہ دیگر عہدیداروں میں سنیئر نائب صدر عبدالملک ،نائب صدور ایم انیس خان ،عبدالرحیم ،ثقلین حیدر ،ایم اقبال ،امبر نذیر ،جنرل سیکریٹری محمد رفیق ، جوائنٹ سیکریٹری امجد علی خان ،فنانس سیکریٹری مس عروج فاطمہ ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد شامل ہیں ۔نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں جوڈو کے فروغ اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو اُجاگر کیا جائیگا ۔