سندھ حکومت کی کھیل دشمنی، سندھ کے 4شہروں میں کالجز اسٹاف کا بجٹ کا نوٹیفکیشن جاری ،چاروں کالجز میں کھیلوں کے اساتذہ ڈی ای پی کی پوسٹ نادارد

حیدرآباد( سپورٹس ورلڈ نیوز ) سندھ حکومت کی کھیل دشمنی، سندھ کے 4شہروں میں کالجز اسٹاف کا بجٹ کا نوٹیفکیشن جاری ،چاروں کالجز میں کھیلوں کے اساتذہ (ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ) کی پوسٹ نہیں رکھی گئی ,جلد ڈی ای پی کی پوسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا یہ بات سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد نے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہ حکومت سندھ فناس ڈپارٹمنٹ نے 26دسمبر 2017ء کو ایک لیٹر جاری کیا جس میں ایم پی 0519 گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ ڈیجی ساری پیارو خان، کے ایکس0656 گورنمنٹ ڈگری بوائز ڈگری کالج سندھٹری 12میل میرپورخاص ، یو ٹی 0330گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سامارو ، ایم پی 0520 گورنمنٹ ڈگری بوائز ڈگری کالج جھڈو میرپورخاص یہ نئے کالجز اسٹاف کے لئے بجٹ رکھا گیا ہے مگر ان کالجز ڈی ای پی پوسٹ نہیں رکھی گئی ہے جوکھیلوں کے اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہی ،انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی صلاحتوں میں اضافہ کرتی ہے اور اس کیلئے کالجز ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشناپنی صلاحتوں سے نوجوانوں کھلاڑیوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں جو کھلاڑی آگے چل کر ملک اور شہر کا نام روشن کرتے ہیں مگر حکومت سندھ نے نئے کالجز میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹ ہی رکھنا گوارہ کی جوکہ ڈی پی ای کے ساتھ ساتھ فزیکل ایجوکیشن میں ماسٹر کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ سرا سر انصافی ہے ، انھوں نے کہا کہ ہم حکومت سندھ ، صوبائی وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نئے کالجز میں فوری طور پر ڈی ای پی کو پوسٹ کا اعلان کیا جائے اور فناس ڈیپارٹمنٹ سے بجٹ منظور کرایاجائے تاکہ سندھ کے ڈائریکٹرفزیکل ایجوشن میں ہونے والی بے چینی ختم ہو سکے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم بھر پور احتجاج کا حق رکھتے ہیں ،اس موقع پر اجلاس میں یاسین شیخ، محمدسلیم شیخ، محمد وسیم خان، سلیم اقبال ،خیلل الرحمن ،راشد خانزادہ،ذہیب سومرو،عتیق راؤ، ظفر وحید، ایس ایم ندیم ،ریحانہ بھٹی، بشری عارف، مصباح محمود، شاہدہ مجیب،راحیلہ میمن اور دیگر موجود تھے۔