سندھ زرعی یونیورسٹی قائد اعظم اسپورٹس گالا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے زیر اہتمام نیشنل بینک کے تعاون سے ہاکی بوائز ،باسکٹ بال بوائز ، باسکٹ بال گرلز ،بیڈمنٹن گرلزکے مقابلے 12 دسمبر سے شروع ہونگے جس میں سند ھ بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی اسپورٹس گالا میں ،مہران یونیورسٹی جاشورو ،حبیب پبلک اسکول کراچی، ایس ایس جے کیڈٹ کالج راشد آباد ، سانگھر کیڈٹ کالج ، جے کے کالج میرپور خاص ، گورئمنٹ کالج کوٹری ، گورٹمنٹ کالج ٹنڈو جام ، برٹش اکیڈمی ٹنڈوجام ، زیبسٹ یونیورسٹی حیدر آباد ، پنجاب گروپ آف کالجز حیدرآباد ، گورئمنٹ گرلز کالج کوٹری، گورئمنٹ کالج مارگرلزشہداپور، ڈسٹرک میرپورخاص ، ڈسٹرک سانگھٹر ،ڈسٹرک حید رآباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی اسپورٹس گالا کا افتتاح حید ر آبادریجنل نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ کے محمدرفیق برگڑی آج شام 4:00 بجے زرعی یونیورسٹی ڈٹنڈو جام پر رکرینگے جبکہ نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ ایس ایچ ارتضی کاظمی کی خصوصی ہدایت پر نیشنل بینک شبعہ اسپورٹس کے پبلیک ریلیش آفیسرعظمت اللہ خان اور میڈیا کنسلٹنٹ اسپورٹس غلام محمدخان شرکت کرینگے ۔جبکہ اعزازی مہمان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمجیب الرحمن میمن ہونگے یہ اعلان یوینورسٹی کے ڈایکٹراسپورٹس انورحسین خانزادہ نے کیا یہ فسٹیول نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے نیشنل بینک ایس ایم ڈی نے اسپانسر کیا ہے ۔