سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا کراچی چمپئن ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے معروف آرگنائزر اسلم بھٹی نے کہاکہ کھیلوں کے دیگر شعبوں کی طرح شوٹنگ بال کھیل پاکستان کے چپے چپے میں فروغ پارہا ہے نہ صرف شوٹنگ بال کورٹ آباد ہورہے ہیں بلکہ اس کھیل میں نئے ٹیلنٹ کا بھی اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور نائب صدر ایم شمیم قریشی کی جانب سے کراچی چمپئن ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شوٹنگ بال سمیت دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔اسلم بھٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ شوٹنگ بال کھیل سندھ کا روائتی کھیل ہے مگر اسے پاکستان بھی میں بھر پور پذیرائی حاصل ہے پنجاب کے ہر اضلاع کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی کورٹ قائم ہیں اور کلبوں اور ڈیپارٹمنٹل سطح پر شوٹنگ بال ٹیمیں وجود میں ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو کراچی چمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انشا اللہ بہت جلد کراچی میں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور نائب صدر ایم شمیم قریشی نے کہاکہ جب کھیلوں کے میدان آبد ہونگے تو ہسپتال ویران اور صحت مند سرگرمیاں پروان چڑھیں گی انہوں نے کہاکہ سندھ سمیت کراچی کے تمام اضلاع میں شوٹنگ بال کورٹ آباد ہے اور روز بروز شوٹنگ بال کھلاڑیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ شوٹنگ بال کھیل کی سرپرستی کریں تاکہ کھیل کو مزید ترقی اور اس کھیل میں ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے ۔