سندھ والی بال ایسوسی اایشن نے نیشنل وومن والی بال چمپیئن شپ میں شرکت کے لئے پندرہ رکنی وومن والی بال ٹیم کا اعلان کردیا

کراچی(سپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے 24اکتوبر تا 28اکتوبر پشاورمیں منعقد ہونے والی نیشنل وومن والی بال چمپیئن شپ کے لئے بارہ وومن کھلاڑیوں اور تین آفیشلزپر مشتمل پندرہ رکنی سندھ وومن والی بال ٹیم کا اعلان کیا ہے۔سندھ ٹیم میں لبنی ناز (کیپٹن)، فرح ناز (نائب کیپٹن)، فرح خان،نازیہ جاوید، انعم،کومل شوکت، نومل فریدی، سائرہ، خضرہ، یاسمینہ تبسم،شازیہ ارشد بھٹی،اقصی شاھد شامل ہیں۔نعمان احمد کوچ جبکہ کوثر پروین میینیجر اور اسماء علی اسسٹنٹ مینیجر مقر ر کئے گئے ہیں۔سیکریٹری سندھ والی بال ایسو سی ایشن شاھد مسعود کے مطابق سندھ وومن والی بال ٹیم کا انتخاب صدر انجینیئر شاہ نعیم ظفر اور سیکریٹری شاھد مسعود کی نگرانی میں کیا گیا۔ٹیم21اکتوبر کو کراچی سے بذریعہ خیبر میل پشاور روانہ ہوگی۔