سندھ پولیس کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس امجد جاوید سلیمی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دور میں سندھ پولیس کھیل کی ترقی اور فروغ پائے گا اور پولیس میں بھی شعبہ کھیل کو فعال بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے وفد سے ملاقات میں کیا آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں خود ایک اچھا کھلاڑی ہوں اور کئی کھیلوں سے تعلق رکھتا ہوں اور میرے لئے یہ مسرت کا مقام ہے کہ پاکستان نے اور خصوصاً سندھ نے ملک اور دنیا کو عظیم کھلاڑیوں سے نوازا ہے میری کوشش ہوگی کہ صوبہ سندھ میں کھیلوں کے میدان آباد رہیں اور ہمارے کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولتوں سے نوازاجائے اس موقع پر غلام محمد خان نے آئی جی سندھ تعیناتی پر امجد جاوید سلیمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سندھ پولیس نے ہر دور میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور اُمید ہے کہ آپ کے دور میں یہ سلسلہ مزید فروغ پائے گا غلام محمد خان نے آئی جی سندھ پولیس سے درخواست کی کہ وہ پولیس ہیڈ کوارٹر گراؤنڈ پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے متعلق حکام کو احکامات صادر فرمائیں اور اس گراؤنڈ پر باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری فرمائیں اس ،وقع پر غلام محمد خان نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر قیام امن اور سیکوریٹی کے مثالی انتظامات پر کراچی پولیس کے افسران و اہلکاروں اور خصوصاً ڈی آئی جی پولیس ویسٹ عامر احمد فاروقی اور ڈی آئی جی پولیس ساؤتھ آزاد خان ،ایس ایس پی سنٹرل ڈاکٹر رضوان احمد ،ایس ایس پی ساؤتھ سرفراز نوازشیخ،ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد حامد، ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر اور ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے بے مثال کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے وفد کو یقین دلا یا کہ وہ عید الفطر کے بعدکھیلوں کے سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اجلاس منعقد کرینگے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ ،ڈی آئی جی پولیس ساؤتھ آزاد خان ،ڈی آئی جی پولیس سلطان خواجہ ،ایس ایس پی ساؤتھ سرفراز نواز شیخ ،ایس ایس پی کیپٹن اسد علی ،ایس پی گلبرگ آصف رزاق کے علاوہ اسپورٹس آرگنائزر محمد فاروق خان ،ذوالفقار عباس خان اور دلاور خان بھی موجود تھے ۔