سندھ گیمز کی کامیابی میں نیشنل بینک اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا محسن فرقان کی سیکریٹری کھیل سے ملاقات

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک  اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ محسن فرقان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے فروری میں شہر قائدمیں منعقد ہونے والے سندھ گیمز میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا اور جو ممکن مدد سندھ کے محکمہ کھیل کی کرسکتے ہیں وہ نیشنل بینک کر ے گا ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے سند ھ کے سیکریٹری کھیل ڈاکٹر نیاز علی عباسی سے ملاقات میں کہا اس قع پر نیشنل بینک کے غلام محمدخان ،عظمت اللہ خان بھی موجود تھے محسن فرقان نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد سندھ گیمزکا انعقاد ہورہاہے اور میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمدکی جانب سے حکومت سندھ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے صوبہ سندھ کے نوجوانوں کو ایک بے مثال صحت مند تفریح سے نواز نے کا پروگرام تشکیل دیا ہے محسن فرقان نے کہا کہ نیشنل بینک نے کھیلوں کی ہر سطح پر خدمت کی ہے کیونکہ ہم سجھتے ہیں کہ کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور بعض ممالک میں پاکستان کی پہچان ہمارے کھلاڑی ہیں اور نیشنل بینک نے ملک کو ہر دورمیں بہترین کھلاڑی مہیاکئے ہیں محسن فرقان نے سیکریٹری کھیل کو ہر ممکن تعاون کی یقین دیانی کر ائی اس موقع پر ڈاکٹرنیاز علی عباسی نے تفصیل کے ساتھ سندھ گیمز کے پروگرام سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعلی سندھ ، وزیرکھیل سندھ اور حکومت سند ھ کے تمام وزرا صاحبان اور حکومت سندھ کی تمام بیوریوکریسی ان گیمز کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے خصوصاً وزیر اعلی سندھ بھر پور انداز میں ان گیمز سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات حاصل کرتے ہیں نیازعباسی نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ نیشنل بینک سندھ گیمز کے انعقاد میں اپنابھر پور تعاون کرے گا اور اپنا قومی فریضہ انجام دے گا درین اثنا حکومت سندھ نے غلام محمدخان اور عظمت اللہ خان کو سندھ گیمز کی مارکیٹنگ کیمٹی کا رکن نامزد کیا مزید براں محسن فرقان نے کراچی پر یس کلب کا دورہ کیا اور سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغرعظیم اور کھیلوں سے وابسطہ صحافیوں سے ملاقات کی انہوں نے کر اچی پریس کلب کے نومنتخب عہدداران کو الیکشن میں کامیا بی پر مبارکباد دی اور سجاس کو نیشنل بینک کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔