سندھ ہاکی ایسو سی ایشن سیکریٹری رمضان جمالی نے کے اہچ اے ہاکی کمپلیکس کا دورہ کیا.کےایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کی کی کاوشوں کو سراہا

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی نے کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے آفس کا تفصیلی دورہ
کیا. اور کے ایچ اے کے عہدیداران ملاقات کی.تفصیلات کے مطابق سندھ ہاکی ایسو سی ایشن سیکریٹری رمضان جمالی نے کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کا تفصیلی دورہ کیاور ہاکی کےفروغ کے لئے ڈاکٹر جنید علی شاہ  کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا.انہوں جے مزید کہا کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ اپنے والد محترم ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں .ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی جانب سے اسپورٹس کیلئے کی جانے والی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں.اس موقع پر کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین,چیئرمین گلفراز احمد خان سمیت عبدالعظیم,ڈاکٹر ایس اے ماجد,جاوید اقبال,محسن خان ,اعجاز الدین, سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے.سندھ ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری رمضان جمالی نے کےایچ اے سیکریٹری حیدر حسین و دیگر عہدیداران سے تفصیلی ملاقات کی اور کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیس میں منی آسٹروٹرف بچھانے کی بھی تعریف کی  .اس موقع پر کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی کا کے ایچ اے آمد اور کےایچ اے کی طرف سے ہاکی کے فروغ کیلئے کئے جانے اقدامات کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا.