سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی انڈر 19 چیمپیئن شپ کیلئے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ سکھر میں مکمل ہوگیا.

سکھر(اسپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی انڈر 19 ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے سکھر میں ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ مکمل کرلیا.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 20 جنوری سے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والی بین الصوبائی انڈر 19 چیمپیئن شپ کیلئے سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کی زیر نگرانی پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں ٹرائلز لئے گئے.اس موقع پر سندھ ہاکی ایسو سی ایشن سیکریٹری رمضان جمالی,سیلیکشن کمیٹی ممبران زوالفقار ڈاھوٹ,محسن علی خان,اسلم نیازی کے علاوہ 80 سے زائد کھلاڑی موجود تھے.سیلیکشن کمیٹی نے تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بغور جائزہ لیا.اس موقع پر سندھ ہاکی ایسو سی ایشن سیکریٹری رمضان جمالی نے کہا کہ پی ایچ ایف کے زیر اہتمام ہونے والی بین الصوبائی انڈر 19 ہاکی چیمپیئن شپ کے حوالے سے سندھ ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا یے.چیمپیئن شپ کے حوالے سے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے فائنل ٹرائلز سیلیکشن کمیٹی ممبران اولمپیئن کامران اشرف,زوالفقار ڈاھوٹ,اسلم نیازی,محسن علی خان کی زیر نگرانی عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں لئے جائیں گے.جس کے بعد سندھ ہاکی ایسو سی ایشن اپنی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کریگی.