سنٹر ایکسیلنس گورنمنٹ ہائی سکول (بوائز ) جڑانوالہ میں منعقدہ تین روزہ سپورٹس میلہ اپنی تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

جڑانوالہ(سپورٹس ورلڈ نیوز ) سنٹر ایکسیلنس گورنمنٹ ہائی سکول (بوائز ) جڑانوالہ میں منعقدہ تین روزہ سپورٹس میلہ اپنی تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ اختتام پذیر، سپورٹس میلہ میں ڈی پی ایس سکول و کالج فیصل آباد اور سنٹر ایکسیلنس جڑانوالہ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار فائنل مقابلے ، ایتھلیکٹس ، فٹ بال ، کرکٹ اور ڈور کے مقابلہ جات میں ڈی پی ایس فیصل آباد کا پہلا نمبر جبکہ سنٹر ایکسیلنس جڑانوالہ دوسرے نمبر پر،معزز مہمانوں کے دست مبارکہ سے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شیلڈ و ٹرافیاں تقسیم ، صحافی و کالم نگار اعجازاحمد آکاش کا فاتح ٹیموں کے کیپٹن و کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارک باد، تفصیلات کے مطابق سنٹر ایکسیلنس گورنمنٹ ہائی سکول (بوائز ) جڑانوالہ میں منعقد ہ تین روزہ سپورٹس میلہ رنگا رنگ کھیلیں پیش کرنے کے بعد اپنی تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ، اختتامی تقریب کے مہمانان گرامی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد خالد مسعود فاروقہ اور ماہر تعلیم طارق نیازی تھے ، سپورٹس میلہ میں ڈی

پی ایس سکول و کالج فیصل آباد اور سنٹر ایکسیلنس جڑانوالہ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار فائنل مقابلے دیکھنے کو ملے، مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلہ جات ایتھلیکٹس ، فٹ بال ، کرکٹ اور ڈور سمیت دیگر میں ڈی پی ایس سکول و کالج فیصل آباد کی ٹیموں نے پہلے نمبر جبکہ سنٹر ایکسیلنس جڑانوالہ کی ٹیموں نے دوسرے نمبر کے ساتھ میدان مارا، کھیلوں کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد خالد مسعود فاروقہ اور ماہر تعلیم طارق نیازی نے ہمراہ پرنسپل سنٹر ایکسیلنس جڑانوالہ کرنل (ر) جاوید اسلم و دیگر اپنے دست مبارکہ سے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شیلڈ و ٹرافیاں تقسیم کرکے ان کی مکمل حوصلہ افزائی کی،

تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران ڈی پی ایس فیصل آباد ایتھلیکٹس ٹیم کے کھلاڑی سجاول خان کا بار بار نام گونجتا رہا اور سجاول خان سپورٹس میلہ کے بہترین ایتھلیٹ و کھلاڑی پائے گئے، جسے مہمانان گرامی نے دل کھول کر داد دی، معروف صحافی و کالم نگار اعجازاحمد آکاش (فرزند جڑانوالہ) کو بہترین میڈیا کوریج پر انعام دیا گیا جنہوں نے اپنا انعام وصول کرنے کے بعد بہترین ایتھلکٹو سجاول خان سمیت تمام فاتح ٹیموں کپتانوں و کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارک باد پیش کی، تقریب میں شرکاء سے خطاب کے دوران مہمانان گرامی خالد مسعود فاروقہ اور طارق نیازی نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو بری سوسائٹی سے بچانے اور ہسپتالوں کو ویران کرنے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے ، کرنل (ر) جاوید اسلم کی یہ کاوش قابل ستائش ہے، کھیلوں کے ایسے رنگا رنگ پروگرامز منعقد ہونے چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع فراہم ہو سکیں