سن رائز کرکٹ ٹیم کا چیئر مین ڈاکٹر رشید زمان سے ملاقات ،کھلاڑیوں کو کرکٹ کا مکمل کٹ عطیہ کیا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی النٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر رشید زمان سے سن رائز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات اس موقع پر ڈاکٹر حنیف اللہ خان اور ڈاکٹر احسان اللہ خان محسود بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر رشید زمان نے کراچی النٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سن رائز کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مکمل کرکٹ کٹ کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید زمان نے کہاکہ ہم سن رائز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ذمہ دران کو ایسوسی ایشن میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ کھیلوں کے فروغ میں ہمارا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ رہیگا ڈاکٹر رشید زمان نے کہاکہ ہمارا نوجوان با اہمت اور ہر شعبے میں اپنی مہارت کو اُجاگر کرسکتا ہے انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو علم کے حصول کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اور اپنے جوہر کو سامنے لانا چاہیئے اس موقع پر ڈاکٹر حنیف اللہ کان اور داکٹر احسان اللہ خان محسود نے کہاکہ کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیم ،صحت سمیت غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی خدمت کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ایک توانا معاشرہ کے قیام کے لئے کھیلوں کا فروغ انہتائی ضروری ہے ۔