سوئس سٹار راجر فیڈرر ،سربیا کے نواک جوکووچ اور جاپان کےنشیکوری پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس (سپورٹس ورلڈ نیوز) سوئس سٹار راجر فیڈرر ،سربیا کے نواک جوکووچ اور جاپان کےنشیکوری پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جاپان کےنشیکوری نے جنوبی افریقہ کے کیون انڈرسن کو دلچسپ مقابلے کے بعدچھ چار اور چھ چار سے ہرادیا ۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اٹلی کے فیبیو مگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اورچھ تین سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ عالمی نمبر تین راجرفیڈرر اور نیشکوری کوارٹرفائنل میں مدمقابل ہوں گے ۔