سوات میں تن سازوں کے مقابلے : ملک بھر سے تن سازسوات کے پرفضاء مقام سیدوشریف پہنچ گئے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور ڈائیریکٹوریٹ سپورٹس خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے سوات میں منعقدہ مسٹرجونیئر اور مسٹرپاکستان تن سازوں کے مقابلوں کیلئے ملک بھر سے تن سازسوات کے پرفضاء مقام سیدوشریف پہنچ گئے۔تن سازوں کا میلہ آج سجے گا، سندھ ،بلوچستان،پنجاب ،خیبرپختونخوا،اسلام آباد ،فاٹااور دیگرمحکمہ جات کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے کھیل وسیاحت محمودخان ہوں گے۔ملکی سطح پر یہ اپنی نوعیت کاپہلاتن سازی مقابلہ ہے جس میں مسٹر جونیئر اورمسٹر پاکستان کے ٹائٹلز دیئے جائیں گے۔