سوات میں جاری خیبر پختونخواپریمیئر لیگ میں ڈائمنڈ اکیڈمی اسلام آباد نے کامیابی حاصل کی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) خیبر پختونخواکے جنت نظیر وادی سوات میں نوجوان کھلاڑیوں کوسامنے آنے کے مواقع کی فراہمی کیلئے رات کی مصنوعی خیبر پختونخواپریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کا آغاز ہوگیاہے ،اس میگا ایونٹ میں نہ صرف سوات بلکہ پشاوراور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے بھی بڑی تعدادمیں کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سوات میں جاری خیبر پختونخواپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کی مناسبت سے منعقدہ ایک میچ میں ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی اسلام آباد نے سوات الیون کو ہراکر اپنی کامیابی کا سفر شروع کردی جنہوں نے پہلے ہی میچ میں سوات الیون کو 7وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سوات میں کھیلے جانیوالے خیبر پختونخواپریمیئر لیگ سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں سوات الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااورانکی پوری ٹیم 154رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں شیرازنے 32،نعمان نے 28اور صابر نے ایک 23رنز بناکر نمایاں سکورررہے ۔ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے اشفاق نے چار کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ خرم ،روہید اورندیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے ڈائمنڈ اکیڈمی اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف17اوورزمیں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کیا۔جس میں زوہیب نے 65رنز بناکر بہترین بلے باز رہے جبکہ اشفاق نے نے 20رنز بنائے ۔اس موقع پر خیبر پختونخواپریمیئر لیگ کے سربراہ ثناء اللہ خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے میچ مین آف دی میچ کا اعزازپانے والے اشفاق خان کو میچ آف دی میچ کی ٹرافی دیدی ۔