سوات کی فٹ بال ٹیم نے اپنے اعزاز کاکامیابی سے ددفاع کرتے ہوئے انڈر23 رییجنل گیمز کافٹ بال ٹائٹل اپنے نا م کرلیا

پشاور (سپورٹس ورلڈ نیوز) سوات  فٹ بال ٹیم نے اپنے اعزاز کاکامیابی سے ددفاع کرتے ہوئے انڈر23 رییجنل گیمز کافٹ بال ٹائٹل اپنے نا م کرلیا۔ پشاورسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراونڈ میں کھیلئے گئے فائنل میچ میں سوات نے ہزارہ کوصفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ۔پہلے ہاف کے اختتام پرسوات کوشاہ زیب کے گول کے زذریعے برتری حاصل تھی جسے سوات کے کھلاڑیوں نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مزید مستحکم کیااورآخری پندرہ منٹس میں عباس اورعرفان کے لگاتاردوگولوں کی بدولت مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔
قابل ازیں سیمی فائن میچوں میں ہزارہ نے پشاورکواورسوات نے بنوں کوپیلنٹی ککس کی بنیاد رپشکست سے دوچارکیا۔مقابلوں کے اختتام پرڈائریکٹٹرجنرل سپورٹس جنید خان اورصوبائی صدرسید ظاہرعلی شاہ نے جیتنے والی ٹیموں میں نعامات تقسیم کئے