سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر4روزہ سوئمرز اینڈ کوچز کے کیمپ کیلئے ٹرائل کا آغاز

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر 4روزہ سوئمرز اینڈ کوچز کے کیمپ کیلئے ٹرائل سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر لیے گئے ، ٹرائل ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی نے لئے، ٹرائل میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں اور کلبزکے 200سے زائدسوئمرز اور کوچز شریک تھے، ڈائریکٹرایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان نے سوئمرز کے ٹرائل کا جائزہ لیا اوراپنے بیان میں کہا ہے کہ دوردراز سے آئے سوئمرز کو ہر ممکن سہولیات دی جارہی ہیں ،سپورٹس بورڈپنجاب نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردارکر رہا ہے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں،4روزہ سوئمرز اینڈ کوچز کیمپ سے نئے سوئمرز پیدا ہوں گے اور انٹرنیشنل کوچز سے تربیت کے بعد ہمارے کوچز کی مہارت میں اضافہ ہوگا، سوئمنگ کے فروغ کیلئے یہ کیمپ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا اہم اقدام ہے جس سے سوئمنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔