سٹی اسکول کوہسار اور کاؤنٹی کیمبرج اسکول حیدرآباد اسکول وگرلز کالجز تھروبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) سٹی اسکول کوہسار اور کاؤنٹی کیمبرج اسکول نے حیدرآباد اسکول وگرلز کالجز تھروبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ کالج لیول کا فائنل گورنمنٹ شاہ لطیف کالج اور کاؤنٹی کیمبرج کالج کے درمیان ہوگا،تیسری پوزیشن کے میچز او ر فائنل 22اکتوبر کو شیڈول کئے گئے ہیں،حیدرآباد تھروبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیدرآباد میں جاری ٹورنامنٹ کے اسکول لیول کے پہلے سیمی فائنل میں سٹی اسکول کوہسار نے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر6کو 2-0سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کاؤنٹی کیمبرج اسکول نے پگٹ میموریل اسکول کو2-0سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔تیسری پوزیشن کا میچ 22اکتوبر کو پگٹ میموریل اور گورنمنٹ ہائی اسکول کے مابین ہوگا ۔ادھر کالج لیول کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ شاہ لطیف کالج نے حیات کالج کو 2-0سے اور دوسرے سیمی فائنل میں کاؤنٹی کیمبرج کالج نے گورنمنٹ ڈگری کالج کو 2-0سے مات دے کر ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا۔اس موقع پر عائشہ رزاق ،قرۃالعین ،مس سیما شاہ ،سر راشد خان ،پرویز اقبال اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے پہلے روز کے میچز سپروائز کیے ۔ ،تیسری پوزیشن کا میچ 22اکتوبر کو حیات کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے مابین ہوگا جس کے بعد اسکول اور کالج لیول کے فائنل میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ میں 14اسکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔