پنجاب کبڈی چیمپئین شپ .سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے 24اور 25مئی کوپنجاب سٹیڈیم میں ہوگی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے پنجاب کبڈی چیمپئین شپ 24اور 25مئی کوپنجاب سٹیڈیم میں ہوگی ، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ہوں گے ، چیمپئین شپ میں پنجاب کے 9ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران 23مئی بروز منگل دوپہر 2:30بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے کانفرنس روم نمبر1میں پریس کانفرنس کریں گے۔

fallow  us  on  facebook  https://www.facebook.com/sportsworldpk1