سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان ماڈرن پینٹا تھلون فیڈریشن کے زیراہتمام ٹراتھلوں چیمپئن شپ 6نومبر سے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان ماڈرن پینٹا تھلون فیڈریشن کے زیراہتمام ٹراتھل چیمپئن شپ 6سے 8نومبر تک منعقد ہوں گی، چیمپئن شپ میں سوئمنگ، رننگ اور شوٹنگ کے مقابلے ہوں گے جس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، ریلوے، پولیس اور نیوی کے کھلاڑی حصہ لیں گے، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے سیکرٹری چودھری ظہور احمد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم اور سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہوں گے، افتتاحی تقریب6نومبر کو 2بجے دوپہر پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہوں گے، چودھری ظہور احمد نے مزید کہا کہ ماڈرن پینٹاتھلون گیمز اولمپک میں شامل ہیں اور پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں، جنوبی پنجاب میں بھی اس کے مقابلے منعقد کرائے گئے ہیں جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا، ٹراتھل چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں دیں گے۔