سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام انڈر16کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ ،کھلاڑیوں کی خامیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور ان کو دور کیا جائے، ندیم سرور کی کوچز کو ہدایت

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انڈر 16کھلاڑیوں کے لئے لاہور سمیت 5مختلف اضلاع میں 7کھیلوں کے تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہے جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کوچز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں کی خامیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور ان کو دور کیا جائے،کھلاڑی کی جسمانی فٹنس کا بھی خیال رکھا جائے اس حوالے سے ان کو ایکسرسائز کرائی جائیں، کوچز نے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس دیں،لاہور میں اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کو پنجاب سٹڈیم میں کوچز محمد اعجاز، عبدالغفار گجر، میٹ ریسلنگ کے ریسلرز کو پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر میں غلام فرید، خالد رشید، گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو رانا خالد اقبال، خاور جاوید، اشرف چندور، فیصل آباد میں کبڈی کے کھلاڑیوں کو شہباز حنیف، چودھری ظفر اقبال، گوجرانوالہ کے جنیزیم ہال میں پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں کو جمشید ارشد ملک، اسلام ناطق، ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں کو جاوید اصغر، ساجد امین اور والی بال کے کھلاڑیوں کو سیالکوٹ میں سبطین، مقصود خالد تربیت دے رہے ہیں