سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 6 جنوری 2019 سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

سڈنی( سپورٹس ورلڈ نیوز ) سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ برس 6 جنوری کو آسٹریلیا کے مشہور شہر سڈنی میں شروع ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کی تاریخ کا 126واں ایڈیشن ہوگا ،ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ میں روس کے ڈینئل میڈویڈو ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ میں جرمنی کی انجلیق کربر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ ٹورنامنٹ 7 دن جاری رہنے کے بعد 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔