سکواش،قائد اعظم گیمز : ذیشان زیب، قمر اسلام ، زین رحمان ، سمیع اللہ،عادل فقیر اور حمزہ امتیاز نے کامیابیاں حاصل کر لیں

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) دوسری قائد اعظم گیمز کے سکواش ایونٹ میں ذیشان زیب، قمر اسلام ، زین رحمان ، سمیع اللہ،عادل فقیر اور حمزہ امتیاز نے کامیابیاں حاصل کر لیں،ایونٹ کے افتتاحی روز کھیلے گئے مقابلوں میں کے پی کے کے ذیشان زیب نے سندھ کے رفی خان کو 11/4 11/3 11/8سے ،سندھ کے قمر اسلام نے جی بی کے رفی گل کو 11/7 2/11 118سے پنجاب کے زین رحمان نے تمثق علی کو11/2 11/1 11/2سے فاٹا کے سمیع اللہ نے اسلام آبادکے عمر گل کو119 11/7 11/7سے جی بی کے عادل فقیر نے نے بلوچستان کے عظمت یار کو 11/8911 11/9سے اسلام آباد کے حمزہ امتیاز نے فاٹا کے نظامت اللہ کو 11/9 11/5 11/11سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔