سکواش ایونٹس میں مختلف ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 15 دسمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) کے مرد وخواتین سکواش ایونٹس میں مختلف ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد میں آمد کا سلسلہ 15دسمبر سے شروع ہوگا۔ دونوں ایونٹس 17 سے 23 دسمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 28 ملکی و غیر ملکی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔