سہولیات فراہم کی جائیں توخواتین کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر اپنا لوہا منوا سکتی ہیں، کلثوم احمد

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) سہولیات فراہم کی جائیں توخواتین کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر اپنا لوہا منوا سکتی ہیں  یہ کہنا ہے ماڈل ٹاؤن آرچری کلب ، اسلام آباد کی مایہ ناز کھلاڑی کلثوم احمد کا, انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر اپنا لوہا منوا سکتے ہیں،  کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ملک کا سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزماڈل ٹاؤن آرچری کلب کے تربیتی کیمپ کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے ہی امن برقرار رکھا جا سکتا ہے،کیونکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہو تے ہیں، کھیلوں کا واحد ذریعہ ہے کہ جس سے کسی بھی ملک امن و بھائی چارگی کی فضا کوقائم رکھا سکتا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کلب یا ایسوسی ایشن اگر کھلاڑی کوپوری سہولیات فراہم کرے تو نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکولز اور کالجز کی سطح پر یہ کھیل ابھی زیادہ مقبول نہیں ہے کیونکہ ہر کھلاڑی آرچری کے کھیل کا سامان نہیں خرید سکتااورکافی مہنگا ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی میں سپانسر کا ایک بڑا اہم کردار ہوتا ہے جب تک حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی نہیں ہوگی وہ کھیل اس وقت تک ترقی نہیں پا سکتا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ماڈل ٹاؤن کلب کے صدر رانا تنویراحمد اور اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن کے صدر شاہ منظرفریدبھر پور رہنمائی کررہے ہیں ۔kalsoom-archrey-0

follow us on facebook      https://www.facebook.com/sportsworldpk.web