پنجاب سٹیدیم میں ٹارٹن ٹریک بچھانے والی جرمن کمپنی کے سپروائزر کی ملاقات مسٹر برین نے محمد عامر جان کو ٹریک بچھانے کے حوالے سے بریفنگ دی 

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک بچھانے والی جرمن کمپنی پولیٹان کے سپروائزر مسٹر برین نے جمعرات کے روز ملاقات کی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے مسٹر برین سے ٹارٹن ٹریک بچھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، مسٹر برین نے اس حوالے ان کو بریفنگ دی، محمد عامر جان نے مسٹر برین کو ہدایت کی کہ ٹارٹن بچھانے کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور اس میں عالمی معیار کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ عوام کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں ، ٹارٹن ٹریک بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ٹارٹن ٹریک کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن کے معیار کے مطابق تیار کیا جارہا ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی اپنے گھر میں عالمی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں، بعدازاں مسٹر برین نے پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک بچھانے کیلئے سول ورک کا معائنہ بھی کیا۔