سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چُوہان سے انکے سُسرکے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چُوہان کے سُسرحاجی بشیرکے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے بھی جاوید رشید چوہان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔