سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے باڈی بلڈر نوید بٹ کومسٹر نیچرل اولمپیا 2017ء مقابلے میں شرکت کیلئے امدادی چیک دے دیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے باڈی بلڈر نوید بٹ کو9نومبر کو لاس ویگاس میں شروع ہونیوالے مسٹر نیچرل اولمپیا 2017ء مقابلے میں شرکت کیلئے امدادی چیک اور سپورٹس کا دیگر سامان دیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے باڈی بلڈر نوید بٹ نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ سپورٹس کا فروغ میرا مشن ہے، باصلاحیت کھلاڑیوں سے مکمل تعاون کررہے ہیں، ا ن کو ہر طرح کی سہولتیں دے رہے ہیں ، کھلاڑیوں کو تربیت کے ساتھ مالی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ کھیل پر توجہ دیں اور کامیابی حاصل کرکے ملک کا وقار بلند کریں، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوید بٹ مسٹر نیچرل اولمپیا 2017کا ٹائیٹل جیت کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے، نوید بٹ نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو بتایا کہ انہوں نے مسٹر نیچرل اولمپیا 2017ء کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، ملاقات کے دوران سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے نوید بٹ کو مسٹر نیچرل اولمپیا 2017ء مقابلے میں شرکت کیلئے امدادی چیک اور دیگر سپورٹس کا سامان دیاجس پر نوید بٹ نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔نوید بٹ مسٹر نیچرل اولمپیا کا ٹائیٹل تین بار جیت چکے ہیں، اب وہ اپنے ٹائیٹل کا دفاع کریں گے۔