سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے لاہور کے مضافاتی علاقوں سرائچ، بدوکی اور پانڈوکی میں زیرتعمیر گراؤنڈز کا معائنہ کیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے جمعہ کے روز لاہور کے3 مضافاتی علاقوں سرائچ، بدوکی اور پانڈوکی میں زیرتعمیر گراؤنڈز کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک ، ضلعی سپورٹس آفیسر تنویر شاہ اور متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیر تعمیر گراؤنڈز میں اعلیٰ ترین سپورٹس کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جن میں پویلین، کرکٹ پچز، جوگنگ ٹریک، فلڈ لائٹس اور اکھاڑہ بھی شامل ہیں اس کے علاوہ گراؤنڈ کا بہترین لینڈ سکیپ بھی کیا گیا ہے جس سے اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے،بدوکی گراؤنڈ میں جم ایریا بھی بنایا گیا ہے جس میں نوجوان جسمانی مشق بھی کر سکیں گے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو یہ بھی بتایا گیا کہ سرائچ اور بدوکی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ، سیکرٹری سپورٹس نے زیر تعمیر گراؤنڈز کا بغور جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کے معیار کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ گراؤنڈز کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہوسکیں۔